رسائی کے لنکس

‘رائٹ یا رانگ’: سنی دیول کی نئی فلم پاکستان میں بھی ریلیز


‘رائٹ یا رانگ’: سنی دیول کی نئی فلم پاکستان میں بھی ریلیز
‘رائٹ یا رانگ’: سنی دیول کی نئی فلم پاکستان میں بھی ریلیز

بالی وڈ میں ایکشن ھیرو کی حیثیت سے اپنی شناخت بنانے والے سنی دیول نے بھارت کے ساتھ پاکستان میں بھی اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اُن کی نئی فلم ‘رائٹ یارانگ’ جمعے کے دن بھارت اور دوسرے ملکوں کے علاوہ پاکستان کی 21سینماتھیٹرز میں ریلیز کی گئی ہے۔ سنی دیول نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں اِس کا انکشاف کیا۔

اُنوکں نے کہا کہ پاکستانی شائقین سے اُنیں کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ سنی کا کہنا ہے کہ ‘رائٹ یا رانگ ’ ایک اچھی فلم ہے اور کافی عرصے بعد وہ نئی فلم کے ساتھ مداحوں کے درمیان آرہے ہیں۔ اُنیںد یقین ہے کہ عوام اِسے ضرور پسند کریں گے۔

اِس فلم کے رائٹر اور پروڈیوسر نیرج پاٹھک ہیں۔عرفان خاں نے اِس فلم میں اہم رول ادا کیا ہے۔سنی دیول اور عرفان پولیس آفیسرز ہوتے ہیں اور اُن میں زبردست ٹکراو ٴہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اپنے وقت کے کامیاب سٹار دھرمیندر کے فرزند سنی دیول نے بعض لوک کہانیوں پر مبنی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG