رسائی کے لنکس

لاہور کی عمارت میں آتشزدگی، پانچ افراد ہلاک


ریسکیو اداروں کی گاڑیاں دیر سے جائے وقوعہ پر پہنچنے اور جدید آلات کی عدم فراہمی کے باعث گرنے والے تین افراد کو بچایا نہ جا سکا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ’ایل ڈی اے‘ کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ افراد بظاہر اپنی جان بچانے کی کوشش میں عمارت سے گر کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں بعد میں اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔


لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی عمارت کی ساتویں منزل پر جمعرات کی دوپہر آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے بعد میں کئی دیگر منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عمارت میں موجود متعدد افراد جان بچانے کے لیے چھت پر پہنچ گئے مگر بالائی منزل پر پہنچنے والی آگ کی شدت کے باعث چند افراد کھڑکی کے قریب ہی محصور ہو گئے۔

ہیلی کاپٹر اور بعد میں ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے عمارت میں پھنسے افراد کو نکالا۔
XS
SM
MD
LG