رسائی کے لنکس

پیرس کی پہلی خاتون میئر


این ہڈالگو
این ہڈالگو

ہسپانوی نژاد این نے قدامت پسند حریف کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شکست دی۔

فرانس میں ہونے والے ’بلدیاتی‘ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سوشلسٹ پارٹی کی اُمیدوار این ہڈالگو کامیابی کے بعد پیرس کی پہلی خاتون میئر منتخب ہو گئی ہیں۔

ہسپانوی نژاد این نے قدامت پسند حریف کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شکست دی۔

تاہم حکمران سوشلسٹ پارٹی کو ان انتخابات میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

وہ پیرس کے سبکدوش ہونے والے مئیر برٹ رینڈ ڈیلانو کی نائب کے طور پر فرائض انجام دے چکی ہیں۔ اُنھوں نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ پیرس میں عام لوگوں کے لیے گھروں کی تعمیر اور ’’ڈے کیئر‘‘ کی سہولتوں کو سہل اور سستا بنائیں گی۔

سیاسی مبصرین پیرس کے میئر کے دفتر کو فرانسیسی صدارت کی طرف ایک قدم گردانتے ہیں۔

ان انتخابات کو فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کی حکومت کے لیے ریفرنڈم قرار دیا جا رہا ہے۔

ووٹر خراب معاشی حالات اور بے روزگاری کے باعث نالاں ہیں۔
XS
SM
MD
LG