رسائی کے لنکس

پہلےصدراتی مباحثے کا میدان سج گیا

ڈیموکریٹ ہلری کلنٹن اورری پبلیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلے صدارتی ٹاکرے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

یہ مباحثہ ریاست نیویارک کے شہر ہیمپسٹڈ میں واقع ہوفسٹرا یونیورسٹی میں ہورہا ہے۔ 26 ستمبر کو امریکہ کے ایسڑن ٹائم کے مطابق رات نوبجے شروع ہونے والامباحثہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہےجسے پندرہ پندرہ منٹ کے چھ حصوں میں تقسیم کیا گیاہے۔

مباحثے میں دونوں صدارتی امیدواروں سے گلوبل وارمنگ، خواتین کے مسائل، ایل جی بی ٹی کمیونٹی اور بیرون ملک لڑی جانے والی جنگوں کے بارے میں سوال پوچھے جانے کی توقع ہے۔

امیگریشن اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر گفتگو کاموضوع بن سکتے ہیں، جن پر صدراتی انتخابی مہم کے دوران گرما گرم گفتگو ہوتی رہی ہے۔

صدارتی مباحثوں کے حوالے سے اس یونیورسٹی کی اپنی ایک تاریخ ہے اور یہاں 2008 اور 2012 میں بھی صدارتی مباحثے ہوچکے ہیں۔

وائس آف امریکہ کے محمد عاطف نے ہیمسٹڈ سے مباحثے کے حوالے سے ہمیں کچھ تصویریں بھجوائی ہیں، جنہیں ہم آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG