رسائی کے لنکس

امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے 25 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے 25 افراد کی اموات کی تصدیق ہو گئی جب کہ حکام مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ رواں ہفتے بارش کے سبب ریاست کینٹکی کی 13 کاؤنٹیز سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ پہاڑی خطے میں آنے والے سیلاب سے پُل اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ موبائل سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ دوسری جانب لوگوں کو سیلاب میں بچھڑنے والے پیاروں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کینٹکی کے مشرقی حصے میں واقع چند علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران لگ بھگ 20 سینٹی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔


XS
SM
MD
LG