امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔
تصاویر: فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ

1
فائرنگ کا واقعہ فلوریڈا کے مارجری اسٹون مین ڈگلس ہائی اسکول میں پیش آیا جہاں تین ہزار سے زائد طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔

2
اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے چھٹی سے کچھ دیر قبل اسکول کا فائر الارم بجایا جسے سن کر طلبہ کلاسوں سے نکل آئے جس کے بعد ملزم نے ان پر فائرنگ کردی۔

3
پولیس حکام نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے جس کی عمر 19 سال ہے اور وہ اسی اسکول کا سابق طالبِ علم ہے۔ حملہ آور کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور لڑائی جھگڑے کی شکایت پر اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔

4
فائرنگ میں ملوث ملزم کو واقعے کے بعد اسکول سے ایک میل کی مسافت پر واقع ایک رہائشی علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے آتشیں ہتھیار اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جب کہ فائرنگ کے وقت اس نے اسموک گرینیڈ بھی استعمال کیے جن کے دھویں سے بچنے کے لیے خود اس نے گیس ماسک پہن رکھا تھا۔
فیس بک فورم