رسائی کے لنکس

فوکس نیوز کی ٹویٹر فیڈ ہیک کرلی گئی، صدر اوباما کی موت کی جھوٹی خبر


فوکس نیوز کی ٹویٹر فیڈ ہیک کرلی گئی، صدر اوباما کی موت کی جھوٹی خبر
فوکس نیوز کی ٹویٹر فیڈ ہیک کرلی گئی، صدر اوباما کی موت کی جھوٹی خبر

اتوار کے دن نا معلوم افراد نے معروف امریکی نیوز چینل فوکس نیوز کی ٹویٹر فیڈ ہیک کرلی اور اس پر صدر اوباما کے موت کے بارے میں چھ جھوٹے پیغامات پوسٹ کردیے۔

پیر کو فوکس نیوز نے ایک بیان پر اس واقع پر معذرت چاہتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹس جھوٹی اور بد نیتی پر مبنی تھیں۔ اس واقعہ کے بعد فوکس نے فیڈ کو معطل کردیا اور کہا کہ ادارے نے ٹویٹر کمپنی سے درخواست کی ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کرے۔

یہ ٹویٹ پیغامات اتوار کی صبح شروع ہوئے جن میں کہا گیا تھا کہ ریاست آئیوا میں ایک رییستوران میں انتخابی مہم کے دوران انہیں دو بار گولیاں ماری گئیں۔ تاہم فوکس نے اس بات کی تصدیق کی کہ صدر اوباما پروگرام کے مطابق درحقیقت واشنگٹن میں امریکی ہوم آزادی منارہے ہیں۔

بعض اطلاعات کے مطابق اس ہیکنگ کا تعلق ایک ہیکنگ گروپ اسکرپٹ کڈیز سے جوڑا جا رہا ہے۔ امریکی صدر کی حفاظت پر معمور سیکریٹ سروس نے اس واقعہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG