رسائی کے لنکس

سابق فرانسیسی صدر کو بدعنوانی کے الزام پر مقدمے کا سامنا


فرانس کے سابق صدر ژاک شیراک کے وکلاء نے کہا ہے کہ اُن کے مئوکل پیر س میں آئندہ سال کے آغاز میں اپنے خلاف غبن کے ایک مقدمے کا سامنا کریں گے۔

ژاک شیراک پر الزام ہے کہ اُنھوں نے بطور پیر س کے میئر سرکاری وسائل کاناجائز استعمال کیا اور مبینہ طور پر اپنے دوستوں کو شہری حکومت کے فنڈ زمیں سے ایسے کاموں کے لیے پیسے دیے جن کا وجود ہی نہیں تھا ۔

77سالہ ژاک شیراک فرانس کی جدید تاریخ میں ملک کے پہلے رہنماء ہیں جنھیں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے۔ سابق فرانسیسی صدر کے خلاف اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو اُنھیں دس سال قید اور ایک لاکھ59ہزار ڈالر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG