رسائی کے لنکس

گوادر میں امریکی قونصل خانے کے دو اہل کار گرفتار


گوادر میں امریکی قونصل خانے کے دو اہل کار گرفتار
گوادر میں امریکی قونصل خانے کے دو اہل کار گرفتار

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں امریکی قونصل خانے کے دو پاکستانی ملازمین کو جمعے کی شام باقاعدہ طور پر گرفتار کرکے اُن کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔

علاقے میں پولیس تھانے کے سربراہ جمعہ خان نے بتایا کہ دونوں افراد گذشتہ بدھ کو جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں تربت سے گوادر آرہے تھے کہ ناکے پر اُنھیں روکےجانے کے بعد پتا چلا کہ وہ کراچی میں امریکی قونصل خانےکے ملازم ہیں۔

اُن کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ تاہم اُن کے بقول، تین گھنٹوں بعد دونوں افراد غلام جیلانی اور سید مظفر علی کو رہا کردیا گیا جب کہ کراچی میں محکمہٴ ایکسائز نے گاڑی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد تصدیق کی کہ گاڑی کے کاغذات جعلی ہیں جِن پر اُنھیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ اُن کے الفاظ میں ‘یہ کراچی کے رہائشی ہیں۔ مقدمہ جعل سازی کا ینیی 468، 471اور 109دفعہ کا ہے۔ ’

واضح رہے کہ جمعرات کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں پاکستان کے مختلف شہروں میں سفارتی گاڑیوں اور عملے کو ہراساں کرنے، اُن کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز کارروائیوں اور غلط الزامات پر سخت تشویش کا اظہار کیا تھا اور پاکستانی وزارتِ خارجہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری اقدامات کرکے امریکی مشن کے اہل کاروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ گوادر میں حراست میں لیے جانے والے اہل کارپسماندہ علاقوں کے لیے امریکی ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف تھے۔

XS
SM
MD
LG