رسائی کے لنکس

جرمن چانسلر کے طیارے کو ایرانی حدود استعمال کرنے میں تعطل


انجیلا مرکل (فائل فوٹو)
انجیلا مرکل (فائل فوٹو)

جرمن چانسلر اینجلا مرکل کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ جرمن رہنما کے طیارے کو ایران نے اُس وقت اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے عارضی طور پر روک دیا جب وہ بھارتی رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے نئی دہلی جا رہی تھیں۔

ترجمان کے مطابق ایرانی حکام کی طرف سے اجازت ملنے تک اینجلا مرکل کا طیارہ دو گھنٹے تک ترکی کی فضائی حدود میں پرواز کرتا رہا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک اور طیارہ جس میں جرمن حکام سوار تھے، بغیر کسی رکاوٹ کے ایرانی فضائی حدود سے پرواز کرگیا تھا۔

اینجلا مرکل بھارت میں وزیر اعظم من موہن سنگھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر رہی ہیں جن میں دو طرفہ تجارت اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جرمن وفد اپنے دورے میں اس اربوں ڈالرز مالیت کے مجوزہ معاہدے کی منظوری پر بھی زور دے گا جس کے تحت جرمنی بھارت کولڑاکا طیارے فروخت کرنا چاہتا ہے۔

XS
SM
MD
LG