رسائی کے لنکس

جرمنی: مسلم مخالف تحریک کے رہنما مستعفی


لٹس باخ مین
لٹس باخ مین

بلید کے علاوہ ایک اور اخبار کا کہنا ہے کہ باخ مین نے تارکین وطن کو "جانور" کہہ کر پکارا اور ان کے لیے ناشائشتہ الفاظ استعمال کیے۔

جرمنی میں مسلم مخالف ایک تحریک پیگیڈا کے رہنما نے ہٹلر کا روپ دھار کر بنائی گئی اپنی ایک تصویر اور مبینہ طور پر پناہ گزینوں کے بارے میں غیر شائستہ الفاظ استعمال کرنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

استغاثہ نے ان کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔

پیگیڈا کی ایک اور شریک بانی کیتھرین اورٹیل نے خبررساں ایجنسی "رائٹرز" کو بتایا کہ "ہاں میں تصدیق کرتی ہوں کہ لٹس باخ مین نے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔" ان کے بقول یہ تحریک پھر بھی جاری رہے گی۔

41 سالہ باخ مین جو چوری کے جرم میں سزا یافتہ بھی ہیں، بدھ کو ایک کثیر الاشاعت اخبار بلید کے صحفہ اول پر ان کی ایک تصویر صفحہ اول پر شائع ہوئی جس میں انھوں نے ہٹلر کی طرح کی مونچھیں اور بال بنا رکھے تھے۔

بلید کے علاوہ ایک اور اخبار کا کہنا ہے کہ باخ مین نے تارکین وطن کو "جانور" کہہ کر پکارا اور ان کے لیے ناشائشتہ الفاظ استعمال کیے۔

اورٹیل کا کہنا تھا کہ باخ مین کے استعفے کا تعلق ان کے شائع شدہ بیانات سے ہے نہ کہ ہٹلر کی تصویر سے۔

پیگیڈا تحریک کی سرگرمیوں کی جرمنی کی حکومت مخالفت کرتی آئی ہے اور عہدیداروں نے ملک کے لیے اس تحریک کو شرمندگی کا باعث قرار دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG