رسائی کے لنکس

جرمن صدر مستعفی


جرمن صدر مستعفی
جرمن صدر مستعفی

جرمنی کے صدر کرسٹیئن وولف نے خود پر لگے الزامات کے تناظر میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

ان پر الزام تھا کہ منصب صدارت پر فائز ہونے سے پہلے انھوں نے اپنے سیاسی عہدے کا فائدہ اٹھایا تھا۔

کرسٹیئن وولف نے یہ اعلان استغاثہ کے وکیل کی طرف سے دائر اس درخواست کے بعد کیا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ جرمن صدر کو حاصل استثنیٰ ختم کی جائے تاکہ ان کے خلاف تحقیقات کرائی جا سکیں کہ آیا اُنھوں نے ریاست لوئر سکسونی کے گورنر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا غلط استعمال تو نہیں کیا۔

انھیں کئی طرح کے الزامات کا سامنا ہے جن میں ایک فلم پروڈیوسر دوست کو یہ اجازت دینا کہ وہ کرسٹیئن کے ہوٹل میں قیام کا بل ادا کریں اور اپنے امیر دوست کی بیوی سے قرض لینا شامل ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے 2010ء میں منصب صدارت کے لیے کرسٹیئن کا انتخاب کیا تھا اور ان کے استعفیٰ پر انھوں نے اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ انھیں ’’انتہائی افسوس‘‘ ہے۔

چانسلر نے کہا کہ منصب صدارت کے لیے نئے انتخاب پر وہ تمام سیاسی جماعتوں سے صلاح و مشورے کی خواہاں ہیں۔ اُنھوں نے جمعہ کو اٹلی کا دورہ بھی منسوخ کر دیا۔

XS
SM
MD
LG