رسائی کے لنکس

پانچ برسوں میں پہلی بار، عالمی دفاعی اخراجات میں اضافہ


چین
چین

’جینز ڈفنس بجٹ رویو‘ کے سالانہ شمارے میں کہا گیا ہے کہ اندازہ ہے کہ اِس سال عالمی دفاعی اخراجات 1.547 ٹرلین ڈالر تک پہنچ جائیں گے، جو پچھلے سالوں کے مقابلے میں 0.6 فی صد کا اضافہ ہوگا

دفاع سے متعلق ایک رپورٹ میں، جسے عالمی سطح پر دلچسپی سے دیکھا جاتا ہے، بتایا گیا ہے کہ 2014ء میں پانچ برس میں پہلی بار، دنیا بھر کے دفاعی اخراجات میں مجموعی طور پر اضافہ آنے کا امکان ہے، جس میں سب سے زیادہ اضافہ مشرق وسطیٰ، روس اور ایشیا میں دیکھا جائے گا۔

’جینز ڈفنس بجٹ رویو‘ کے سالانہ شمارے میں کہا گیا ہے کہ اندازہ ہے کہ اس سال عالمی دفاعی اخراجات 1.547 ٹرلین ڈالر تک پہنچ جائیں گے، جو پچھلے سالوں کے مقابلے میں 0.6 فی صد اضافے کے برابر ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2013ء میں پانچ میں سے چار دفاعی منڈیاں جنھیں سب سے زیادہ فروغ ملا وہ ہیں مشرق وسطیٰ، جن میں سعودی عرب اور عمان سب سے آگے تھے۔

دیگر مقامات جہاں فوجی ذخیرے میں اضافہ جاری رہا وہ ہے روس جو برطانیہ سے سبقت لے کر مجموعی عالمی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا؛ جس میں امریکہ اور چین سب سے آگے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں فوجی اخراجات میں اضافہ جاری رہے گا؛ جب کہ 2016ء میں اِن کی معاشی بحالی کے آغاز کی توقع ہے۔
XS
SM
MD
LG