رسائی کے لنکس

محمد سرور نے بطور گورنر پنجاب حلف اٹھا لیا


محمد سرور (فائل فوٹو)
محمد سرور (فائل فوٹو)

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے محمد سرور سے پیر کو حلف لیا اور اس موقع پر پنجاب کے وزیراعلٰی شہباز شریف بھی موجود تھے۔

پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اُن سے حلف لیا اور اس موقع پر پنجاب کے وزیر اعلٰی شہباز شریف بھی موجود تھے۔

معروف کاروباری شخصیت محمد سرور برطانیہ میں رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں اور بطور گورنر پنجاب تقرری سے قبل اُن کے بقول انھوں نے اپنی برطانوی شہریت ترک کر دی ہے۔

گیارہ مئی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو وفاق اور صوبہ پنجاب میں واضح اکثریت حاصل ہوئی تھی اور گزشتہ ہفتے وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے محمد سرور کو بطور گورنر پنجاب تعینات کیا تھا۔

پاکستانی آئین کے تحت صدر کسی بھی صوبے میں گورنر کی تقرری وزیرِ اعظم کے مشورے پر کرنے کا پابند ہوتا ہے۔

پنجاب کے سابق گورنر مخدوم احمد محمود نے 11 مئی کے انتخابات کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور ان کا استعفیٰ گزشتہ ماہ قائم مقام صدر نیئر حسین بخاری نے منظور کر لیا تھا۔
XS
SM
MD
LG