امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں اتوار کو موسیقی کی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈز 'گریمی 2022' کی تقریب منعقد ہوئی۔ ایم جی ایم گرینڈ گارڈن ارینا میں منعقدہ تقریب میں مختلف کیٹیگریز میں نامزد فن کاروں میں سے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔ گریمی کی تقریب میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا پہلے سے ریکارڈ شدہ بیان بھی چلایا گیا۔ رواں سال گریمی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ عروج آفتاب نے اپنا پہلا گریمی ایوارڈ حاصل کیا۔ اس رنگا رنگ تقریب کی تصویری جھلکیاں دیکھیں اس پکچر گیلری میں۔
گریمی ایوارڈز 2022 کی جھلکیاں

1
امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں اتوار کو موسیقی کی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈز 'گریمی 2022' کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔

2
گلوکارہ لیڈی گاگا نے 'گریمی 2022' میں پرفارم کیا۔

3
تقریب میں مختلف کیٹیگریز میں نامزد فن کاروں میں سے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔

4
تقریب میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا پہلے سے ریکارڈ شدہ بیان چلایا گیا۔