رسائی کے لنکس

یونانی معیشت کا اہم شعبہ ماہی پروری

گزشتہ برسوں کی کساد بازاری کے باعث متاثر ہونے والی یونان کی معیشت کے لیے ماہی پروری کی صنعت ایک اہم درجہ رکھتی ہے۔ گزشتہ چھ برسوں میں یونان کی معیشت کا حجم شدید بدحالی کی وجہ سے صرف ایک چوتھائی تک رہ گیا اور کئی کاروبار بند ہو گئے۔ ماہی پروری کا شمار ان چند شعبوں میں کیا جاتا ہے جو یونان کو معاشی بدحالی کی دلدل سے نکالنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یونان کی سمندری مچھلیوں کی برآمدات میں گزشتہ سال غیر معمولی اضافہ بھی دیکھا گیا۔ اس شعبے سے تقریباً 20 ہزار لوگوں کا روزگار منسلک ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG