رسائی کے لنکس

امریکی فوج مریضوں کے لیے ہیٹی سے خصوصی پروازیں دوبارہ شروع کردے گی


امریکی مسلح افواج کی خصوصی طبی پروازیں
امریکی مسلح افواج کی خصوصی طبی پروازیں

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی مسلح افواج زلزلےمیں شدیدزخمی ہونےوالوں کو علاج کے لیےامریکہ پہنچانے کے مقصد سے خصوصی پروازیں جلدہی دوبارہ شروع کردیں گی۔

اتوار کی سہ پہرواشنگٹن میں جاری کیےجانے والےاس بیان میں کہا گیا ہےکہ ان پروازوں کو پیر کی صبح سے دوبارہ شروع کر نے کی تیاری کرلی گئى ہے۔

فوج کی ان طبّی پروازوں کو پچھلے ہفتے اس بارے میں ایک تنازعے کی وجہ سے معطّل کردیا گیا تھا کہ مریضوں کا علاج کہاں کیا جائے گا اور کون اُن کے علاج کے اخراجات ادا کرے گا۔

اتوار کے روز ہیٹی میں امدادی کارکنوں نے تین شدید بیمار بچّوں کو ایک نجی طیارے کے ذیعے امریکہ کے ایک ہسپتال تک پہنچانے کا انتظام کیا ۔ان بچّوں کو پورٹ او پرنس سے ریاست پنسلوینیہ میں فلاڈیلفیا کے بچوں کے ایک ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے۔

ان میں سے ایک بچّہ ٹیٹنس میں مبتلا ہے دوسرے کو ملیریا ہے اورتیسرے بچّے کا جسم جل جانے کی وجہ سے تیسرے درجے کے زخموں سے بھرا ہوا ہے۔

اسی دوران ہیٹی میں امدادی کاموں سےمتعلق عہدےداروں نےکہا ہے کہ کوپن کی بنیاد پرسامان ِخوراک کی فراہمی کےایک نئے نظام کی وجہ سےاُن امدادی کاموں میں ایک قسم کا نظم وضبط پیدا ہوگیا ہے، جواجناسِ خوراک کی تقسیم کے موقعوں پر اکثر انتشار کی نذر ہوجاتے تھے۔

XS
SM
MD
LG