رسائی کے لنکس

ہیلری کلنٹن نے’ ہیری واکر ایجنسی‘ میں شمولیت اختیار کرلی


July 1969: Astronaut Buzz Aldrin walks on the surface of the Moon near the leg of the Lunar Module (LM) "Eagle" during the Apollo 11 extravehicular activity (EVA). Astronaut Neil Armstrong, commander, took this photograph with a 70mm lunar surface camera.
July 1969: Astronaut Buzz Aldrin walks on the surface of the Moon near the leg of the Lunar Module (LM) "Eagle" during the Apollo 11 extravehicular activity (EVA). Astronaut Neil Armstrong, commander, took this photograph with a 70mm lunar surface camera.

یہ ادارہ دنیا کی اُن اہم شخصیات کی سوانح حیات کا ریکارڈ رکھتا ہے، جو مختلف تنظیموں، اجلاسوں اور کمپنیوں میں معاضے کے ساتھ تقاریر کے لیے وقت نکالتی ہیں

سابق امریکی وزیر خارجہ ہلری رودھم کلنٹن نیو یارک سٹی کے مین ہٹن علاقے میں واقع ’ہیری واکر ایجنسی‘ سے وابستہ ہوں گی، اور اب معاوضہ لےکر تقاریر کیا کریں گی۔

ایسو سی ایٹڈ پریس نے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ ادارے کی ویب سائٹ پر یہ خبر چھپ چکی ہے کہ ہلری کلنٹن نے باقاعدہ طور پر اس میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جو اُن کی آئندہ کی تقاریر کے نظام الاوقات طےکرے گا۔

یہ ادارہ دنیا کی اُن اہم شخصیات کی سوانح حیات کا ریکارڈ رکھتا ہے، جو مختلف تنظیموں، اجلاسوں اور کمپنیوں میں معاضے کے ساتھ تقاریر کے لیے وقت نکالتی ہیں۔

اِس فہرست میں سابق صدر بِل کلنٹن، اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل کوفی عنان اور ’بینڈ یو ٹو‘ سے منسلک فنکار، بونو شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اہم عوامی شخصیات کے لیے یہ بات غیر معمولی نہیں ہے کہ عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ منفعت بخش تقاریر کا سلسلہ شروع کریں۔

سینیٹ کے ریکارڈ کے مطابق، سنہ 2008 میں ہلری کلنٹن کی طرف سے جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق، اُسی سال سابق صدر کلنٹن فی تقریر دو لاکھ نوے ہزار ڈالر کا معاوضہ لے رہے تھے۔

تاہم، ’ہیری واکر ایجنسی‘ کے نمائندے اور ہلری کلنٹن نے اِن خبروں سے متعلق اپنا زاوئے نظر بیان کرنے کے لیے جوابی رابطہ نہیں کیا۔
XS
SM
MD
LG