رسائی کے لنکس

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: قومی ہاکی ٹیم کا اعلان


ٹورنامنٹ 9 سے 17 مارچ تک ملائیشا میں کھیلا جائے گا، محمد عمران کپتان جبکہ شکیل عباسی اور وسیم احمد ٹیم میں شامل نہیں۔ چار نئے کھلاڑی بھی شامل۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محمد عمران کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ جبکہ شکیل عباسی اور وسیم احمد ٹیم میں شامل نہیں ہیں اور منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ انھیں آرام دیا جا رہا ہے۔
ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں 9 مارچ سے 17 مارچ تک کھیلے جانے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کے جن اٹھارہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں محمدعمران (کپتان) عمران بٹ، عمران شاہ، ایم عرفان، ایم عتیق، رضوان جونیئر، فرید احمد، عامر شہزاد، ایم توثیق، تصور عباس، وقاص شریف، عبدالحسیم، شفقت رسول، علی شان، محمد سلیمان، کاشف علی اور عرفان جونئیر شامل ہیں۔

ٹیم کا اعلان نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہیڈ کوچ اور مینجر اختر رسول نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
پاکستان نو مارچ کو نیوزی لینڈ، دس مارچ کو آسٹریلیا، بارہ مارچ کو بھارت، چودہ مارچ کو ملائیشا جبکہ سولہ مارچ کو کوریا کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان تین بار اس ٹورنمنٹ کا فاتح رہ چکا ہے جبکہ چھ مرتبہ اسے فائنل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا نے سب سے زیادہ چھ مرتبہ یہ تورنامنٹ جیت چکا ہے اور بھارت نے فائنل میں فاتح کی ٹرافی پانچ مرتبہ اٹھائی ہے۔
XS
SM
MD
LG