رسائی کے لنکس

حمیرا ارشد کی شوہر سے ناچاقی، قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام


کچھ روز قبل احمد بٹ نے حمیرا پر بھی یہی الزام لگایا تھا کہ وہ انہیں قتل کرکے ہمیشہ کے لئے بیرون ملک جانے کی تیاریوں میں ہیں۔ حمیرا ارشد نے پریس کانفرنس میں ان الزامات کی تردید کی اور ثبوت کے طور پر کچھ دستاویزات بھی میڈیا کے نمائندوں کے سامنے پیش کیں

اردو اور پنجابی زبان میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی سنگر حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ ان کا شوہراحمد بٹ انہیں قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ منگل کی شام لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے احمد بٹ پر اپنے بچے کے اغوا کا الزام بھی لگایا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپنی حفاظت کا بھی مطالبہ کیا۔

اس سے کچھ روز قبل احمد بٹ نے حمیرا ارشد پر بھی یہی الزام لگایا تھا کہ وہ انہیں قتل کرکے ہمیشہ کے لئے بیرون ملک جانے کی تیاریوں میں ہیں۔ حمیرا ارشد نے پریس کانفرنس میں ان الزامات کی تردید کی اور ثبوت کے طور پر کچھ دستاویزات بھی میڈیا کے نمائندوں کے سامنے پیش کیں۔

حمیرا ارشد نے الزام لگایا کہ احمد بٹ جائیداد میں حصے کے لئے ان پر سخت دباوٴ ڈالتا رہا ہے، یہاں تک کہ وہ انہیں قتل کرنے، چہرے پر تیزاب پھینکنے اور میڈیا میں بدنام کرنے کی بھی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان دھمکیوں سے مجبور ہو کر اور اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی صفائی کے لئے وہ یہاں تک آئی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’آج سے 12 سال پہلے انہوں نے احمد بٹ سے پسند کی شادی کی تھی۔ اس وقت ان کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔ لیکن آج جو کچھ بھی ہے وہ ان کی اپنی محنت کا ثمر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ احمد بٹ نے کبھی بیٹے کے اسکول کی فیس بھی ادا نہیں کی۔‘

حمیرا ارشد نے کہا کہ احمد نے معاہدہ کے تحت مجھ سے علیحدگی اختیار کی جس کے گواہ موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ تو جانوروں سے بھی ان کے بچے الگ نہیں کرتے لیکن احمد بٹ نے ان کے بچے کو دور رکھا جو ان کے لئے سب سے تکلیف دہ بات تھی۔اس موقع پر وہ آب دیدہ بھی ہوگئیں۔

حمیرا نے احمد بٹ پر تشدد کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ احمد بٹ پر جائیداد ہتھیانے اور لالچ کا پردہ پڑ گیا ہے، ’حالانکہ میں اس کی بیوی ہوں اور جو کچھ میرا ہے وہ بحیثیت شوہر اسی کا ہے۔‘

XS
SM
MD
LG