رسائی کے لنکس

مائیکل کلارک سال کے بہترین کرکٹر قرار


مائیکل کلارک
مائیکل کلارک

پاکستان کے فاسٹ باؤلر عمرگل کو سال کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کے لیے چنا گیا۔ اس ایوارڈ کے لیے تین دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، برینڈن میکلم اور اجنتا مینڈس نامزد کیے گئے تھے۔

آسٹریلیا کے بلے باز مائیکل کلارک کو کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی طرف سے سال کے بہترین کھلاڑی کے علاوہ بہترین ٹیسٹ پلیئر بھی قرار دیا گیا ہے۔

سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے لیے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی کے علاوہ دیگر کئی کھلاڑیوں کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

جمعہ کو بھارت کے شہر ممبئی سے آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سری لنکا کے بلے باز کمار سنگاکارا کو سال کے بہترین ون ڈے کرکٹر کا اعزاز دیا گیا۔

اس ایوارڈ کے لیے دو پاکستانی کرکٹر مصباح الحق اور سعید اجمل کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر عمرگل کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس ایوارڈ کے لیے تین دیگر کھلاڑی میں مارٹن گپٹل، برینڈن میکلم اور اجنتا مینڈس نامزد کیے گئے تھے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی ’’پیپلز چوائس ایوارڈ‘‘ جیتنے میں کامیاب رہے۔

امپائرنگ کے شعبے میں سال کی بہترین کارکردگی کا ایوارڈ برطانیہ کے رچرڈ کیٹل بروف کو دیا گیا۔ اس شعبے میں پاکستان کے امپائر علیم ڈار کو بھی آئی سی سی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ علیم ڈار تین مرتبہ سال کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG