پاکستان کے شہر کراچی میں جشن آزادی کی خوشیاں منانے کیلئے خصوصی اہتمام کئے گئے ہیں 14 اگست منانے کیلئے 13 اگست کی شب سے ہی شہر کی اہم اور بلند عمارتوں کو برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ اہم اور مشہور عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرادیا گیا ہے جبکہ جشن آزادی کی خوشی میں شہر میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ ان تیاریوں کی ایک جھلک اس فوٹو گیلری میں دیکھیئے۔
یوم آزادی : شہر ِکراچی میں چراغاں

1
نوجوان نے حب الوطنی کے اظہار کیلئے اپنے چہرے پر رنگ سے پاکستان لکھ کر چاند تارہ بنایا ہوا ہے

2
کراچی کے ایک نوجوان نے اپنے یوم ِآزادی کی خوشی میں اپنے کپڑوں اور ٹوپی پر برقی قمقمنے لگوائے ہوئے ہیں

3
شہر کی اہم عمارت پر برقی قمقموں سے سبز ہلالی پرچم بنایا گیا جو دیکھنے میں خوبصورت لگ رہا ہے۔

4
نیشنل بینک آف پاکستان کی عمارت کی سجاوٹ کا منظر۔