رسائی کے لنکس

بھارت کو انتہائی مطلوب یٰسین بھٹکل گرفتار


یٰسین بھٹکل (فائل فوٹو)
یٰسین بھٹکل (فائل فوٹو)

بھارتی وزیر دفاع سشیل کمار شندے نے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل کو نیپال کی سرحد کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

بھارت میں پولیس نے ایک مقامی شدت پسند تنظیم ’انڈین مجاہدین‘ کے مبینہ بانی یٰسین بھٹکل کو نیپال کی سرحد کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔

جمعرات کو ایک مختصر بیان میں بھارت کے وزیر دفاع سشیل کمار شندے نے یٰسین بھٹکل کی حراست کی تصدیق کی۔

’’وہ بہار پولیس کی حراست ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔‘‘

بھارت کے مشرقی ریاست بہار کی سرحدیں نیپال سے ملتی ہیں اور جہاں سے 30 سالہ یٰسین بھٹکل کو حراست میں لیا گیا۔

بھارت کی انیٹلی جنس ایجنسی ’این آئی اے‘ کو انتہائی مطلوب یٰسین بھٹکل سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

بھٹکل کی حراست کو انڈین سکیورٹی ایجنسیوں کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت کو انتہائی مطلوب افراد میں سے بھٹکل دوسرا شخص ہے جسے گرفتار کیا گیا ہے، تقریباً دو ہفتے قبل بم بنانے کے ماہر عبدالکریم ٹنڈا کو نیپال کی سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG