رسائی کے لنکس

تیسرا ون ڈے: بھارت نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا


انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 156 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بھارت کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہو گئ

بھارتی کرکٹ ٹیم نے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں انگلینڈ کو سات وکٹ سے ہرا کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی ہے۔

بھارتی شہر رانچی کے انٹرنیشل کرکٹ سٹیڈیم میں ہفتہ کے روز کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بھارتی کپتان مہندرہ سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈیگ کا فیصلہ کیا۔ ان کا یہ فیصلہ اس وقت درست ثابت ہوا جب انگلینڈ کی پوری ٹیم 42.2 اورز میں صرف155 رنز پر آوٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کے روٹ 39 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ انگلینڈ کے پانچ بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہوئے بغیر آوٹ ہو گے۔ بھارت کی جانب سے رویندر جدیجہ نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ اشون اور اشانت شرما کے حصہ میں دو دو وکٹیں آئی۔

بھارت نے مطلوبہ ہدف 28.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بھارتی اننگز کی خاص بات ورات کوہلی کے ناقابل شکست 77 رنز تھے اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گے۔

بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ دونوں ٹیموں میں سیریز کا چوتھا میچ تیس جنوری کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG