رسائی کے لنکس

حضرت عیسٰی کی متنازع تصویر والی نصابی کتاب پر پابندی


حضرت عیسٰی کی متنازع تصویر والی نصابی کتاب پر پابندی
حضرت عیسٰی کی متنازع تصویر والی نصابی کتاب پر پابندی

متنازع تصویر میں حضرت عیسٰی کے ایک ہاتھ میں سگریٹ اور دوسرے ہاتھ میں شراب کا گلاس ہے۔

بھارت کی اکثریتی عیسائی آبادی والی ایک شمالی ریاست میں حکام نے اُس نصابی کتاب کی تمام کاپیاں قبضے میں لے لی ہیں جس میں چھاپی گئی ایک متنازع تصویر میں حضرت عیسی کے ایک ہاتھ میں سگریٹ اور دوسرے ہاتھ میں شراب کا گلاس ہے۔

ریاست میگھا لایا کی دارالحکومت شیلانگ میں ایک نجی سکول میں استعمال ہونے والی کتا ب میں یہ قابل اعتراض تصویرچھاپی گئی ہے۔

اس بھارتی ریاست کی 70 فیصد آبادی عیسائیو ں پر مشتمل ہےاوریہاں کے عیسائی رہنماؤں کی طرف سے سخت احتجاج کے بعد متنازع کتابوں کو اس ہفتے قبضے میں لیا گیا۔

بھارت کی کیتھولک بشپ کانفرنس نے اپنے تمام ممبران سے کہا ہے کو وہ اس کتاب کو شائع کرنے والی دہلی کی کمپنی پر پابندی لگادیں۔

XS
SM
MD
LG