بھارت میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آنے والے طاقتور سمندری طوفان ’ہد ہد‘ سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آندھرا پردیش اور اوڑیسا میں سمندری طوفان کے دوران چلنے والی شدید ہواؤں کے باعث کئی گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں۔
بھارت میں سمندری طوفان ’ہد ہد‘ سے تباہی کے مناظر

1
جنوب مشرقی ریاست آندھر پردیش اور اڑیسہ میں حکام نے متاثرہ افراد کی بحالی کی لیے کوششیں تیز کر دیں ہیں۔

2
حکام نے ان علاقوں سے لگ بھگ چار لاکھ لوگوں کو طوفان سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا تھا۔

3
طوفان میں سب سے زیاد نقصان آندھر پردیش کے ساحلی شہر ویشاکاپٹنم میں ہوا۔

4
طوفان سے بڑے پیمانے پر گھر منہدم ہوئے اور ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔