رسائی کے لنکس

بھارت: کشتی ڈوبنے سے 103 ہلاک، امدادی کارروائیاں جاری


بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک بڑی کشتی ڈوبنے سے 103 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 100 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش کام جاری ہے۔

پولیس حکام ہے کہنا ہے کہ پیر کو آسام میں دریا برہم پترا میں ڈوبنے والی دو منزلہ کشتی ’فیری‘ میں لگ بھگ 350 افراد سوار تھے۔

مقامی حکام کے مطابق منگل کی صبح لاپتہ افراد کی تلاش کا کام دوبارہ زور و شور سے شروع کیا گیا۔

کشتی ڈوبنے کا حادثہ ریاست آسام کے صدر مقام گوہاٹی سے تقریباً 300 کلومیٹر کے فاصلے پر بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق طوفانی بارش اور تیز ہوائیں اس حادثے کی وجہ بنیں۔

آسام پولیس کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد لگ بھگ 100 افراد کو یا تو بچا لیا گیا یا وہ خود تیر کر کنارے پر آنے میں کامیاب ہو گئے۔

XS
SM
MD
LG