رسائی کے لنکس

راجیو قتل کیس، مجرموں کی رہائی کا حکم واپس لیا جائے: من موہن


جنوبی بھارتی صوبہٴتامل نادو نے بدھ کے روز اُن افراد کی رہائی کےاحکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پہلے ہی اس جرم میں 20 برس کی سزا کاٹ چکے ہیں

بھارتی وزیر اعظم، من موہن سنگھ نے عدالت ِعظمیٰ پر زور دیا ہے کہ 1991ء میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے سات قاتلوں کی قید سے رہائی کے احکامات واپس لیے جائیں۔

جنوبی بھارتی صوبہٴ تامل نادو نے بدھ کے روز اُن افراد کی رہائی کےاحکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پہلے ہی اس جرم میں 20 برس کی سزا کاٹ چکے ہیں۔

فیصلے کےبعد، قومی پارلیمان کے سامنے، خاص طور پر مسٹر گاندھی کی کانگریس پارٹی کے ارکان نے ہنگامہ خیز احتجاج کیا۔

متوقع طور پر عدالت عظمیٰ کو جمعرات تک حکومتی درخواست پر اقدام کرنا تھا۔

تامل نسل کے ایک خودکش بم حملہ آور نے مسٹر گاندھی کو قتل کیا تھا، جو بظاہر اُن کی طرف سے ہمسایہ ملک سری لنکا میں امن کار روانہ کرنے کے فیصلے کا بدلہ خیال کیا جاتا ہے، جہاں تامل ٹائگرز اُن کی حکومت کے خلاف ایک مسلح جدوجہد کر رہے تھے۔

پارلیمان کی حکمراں کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے مجرموں کی رہائی کے فیصلے پر اپنا سخت احتجاج کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG