رسائی کے لنکس

معروف مصور ایم ایف حسین انتقال کرگئے


معروف مصور ایم ایف حسین انتقال کرگئے

بھارت کے مشہور مصور مقبول فدا حسین (ایم ایف حسین ) جمعرات کو لندن میں 95برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے اور پھیپھڑں کے ناکارہ ہونے سے ہوئی۔

ایم ایف حسین کو ”پکاسو آف انڈیا“ بھی کہا جاتا تھا اور وہ 2006ء میں ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے باعث ملک چھوڑ کر دبئی چلے گئے تھے۔

ایم ایف حسین نے اپنی فنی زندگی کا سفربھارتی فلموں کے پوسٹر بنانے سے شروع کیاتھامگر سالوں بعد ان کی بنائی ہی تصویریں خاص و عام میں اتنی مقبول ہوئیں کہ حسین کے فن پاروں کو اسٹیٹس سمبل سمجھا جانے لگا۔

ان کی بنائی ہوئی چند تصاویر پر بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے کڑی تنقید کے ساتھ ساتھ انھیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی ملتی رہیں۔ ان تصاویر میں بعض ہندو دیوی دیوتاؤں کی عریاں تصاویر بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG