رسائی کے لنکس

ایران، بھارت وزرائے تیل کی ملاقات


ایرانی تیل کا قومی ادارہ
ایرانی تیل کا قومی ادارہ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی پیش کش انشورنس کے مسئلے کا دیرپہ حل نہیں، کیونکہ ایرانی انشورنس کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد ہیں

ایران کے وزیر تیل اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں، جس کا مقصد جنوبی ایشیا کے اِن ممالک کے درمیان ایرانی خام تیل کی فروخت بحال کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

ایرانی وزیر تیل رستم قاسمی نے پیر کے روز اپنے بھارتی ہم منصب ویرپا موئلی سے ملاقات کی۔

دونوں وزرا نے ایران کے تیل کی گرتی ہوئی فروخت کے متعدد ممکنہ حل کے بارے میں گفتگو کی، جن میں ایران کی طرف سے بھارت کے تیل صاف کرنے والے اداروں کو انشورنس کی پیش کش بھی شامل ہے۔ اُن کا کہنا یہ تھا کہ ایران کے تیل پر امریکہ اور یورپی یونین کی عائد کردہ تعزیرات کے باعث ایرانی خام تیل صاف کرنے والی تنصیبات انشورنس جاری نہیں رکھ پائیں گی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی پیش کش انشورنس کے مسئلے کا دیرپہ حل نہیں، کیونکہ ایرانی انشورنس کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد ہیں۔

مغربی تعزیرات کا مقصد یہ ہے کہ ایران کو اپنا جوہری ہتھیار بنانے کا پروگرام ترک کرنے پر مجبور کیا جائے، جن کے نتیجے میں ایران کے خام تیل کی برآمدات کم ہوکر رہ گئی ہیں، جس سے ملک کی آمدن میں اربوں ڈالر کی کمی آئی ہے۔
XS
SM
MD
LG