رسائی کے لنکس

بھارت: لالو پرشاد کو پانچ سال قید کی سزا

لالو پرشاد کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے لیے ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔ انھیں پانچ سال قید کے علاوہ 25 لاکھ روپیہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

بھارت کی ایک عدالت نے ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لولو پرشاد یادوو کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

بہار کے مویشی پال محکمہ میں کروڑوں روپے کے بدعنوانی کے مقدمے میں لالو پرشاد اور بعض دیگر سیاسی رہنماؤں پر مقدمہ جھاڑ کھنڈ کی ایک عدالت میں زیر سماعت تھا جہاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سمیت آٹھ افراد کو پیر کو قصور وار قرار دیا تھا۔

لالو پرشاد کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے لیے ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔ انھیں پانچ سال قید کے علاوہ 25 لاکھ روپیہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

سزا پانے والے دیگر افراد میں ریاست کے ایک اور سابق وزیراعلیٰ جگن ناتھ مشرا بھی شامل ہیں جنہیں چار سال قید کی سزا سنائی گئی۔

لالو پرشاد کی پارلیمان کی رکنیت بھی ختم ہوگئی ہے اور وہ آئندہ چھ سال تک انتخابات میں حصہ بھی نہیں سکیں گے۔
XS
SM
MD
LG