رسائی کے لنکس

بھارت: بارودی سرنگ پھٹنے سے سات پولیس اہل کار ہلاک


بھارت: بارودی سرنگ پھٹنے سے سات پولیس اہل کار ہلاک
بھارت: بارودی سرنگ پھٹنے سے سات پولیس اہل کار ہلاک

اتوار کے روز بھارت کے مشرقی حصے میں کم ازکم سات پولیس اہل کار اپنی گاڑی کے ایک بارود ی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔

عہدےداروں کا کہناہےکہ انہیں شبہ ہے کہ ماؤباغیوں نے وہ بم نصب کیا تھا۔

یہ حملہ ریاست اڑیسہ کے دارالحکومت کے جنوب میں 550 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا ۔

بھارتی عہدےد اروں کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے ملک کی 28 میں سے 20 ریاستوں میں جاری ماؤباغیوں کی شورش ملکی سکیورٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ماؤنواز باغی غربیوں کے لیے ملازمتوں اور زمین کا مطالبہ کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG