رسائی کے لنکس

نریندر مودی کو دورہ امریکہ کی دعوت


وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

امریکی نائب سیکرٹری خارجہ ولیم برنز نے جمعہ کو صدر اوباما کی طرف سے ایک تحریری دعوت نامہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو پیش کیا۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے جسے انھوں نے قبول کرلیا ہے۔

امریکی نائب سیکرٹری خارجہ ولیم برنز نے جمعہ کو صدر اوباما کی طرف سے ایک تحریری دعوت نامہ وزیراعظم نریندر مودی کو پیش کیا جس میں بھارتی وزیراعظم کو ستمبر میں امریکہ کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

ولیم برنز نے ایک بھارتی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ انہیں (نریندر مودی کو) ایک بھاری اکثریت حاصل ہوئی ہے اور ہمیں اس سے دلچسپی ہے کہ ان کی کامیابی میں بھارت کی کامیابی ہے۔‘‘

ولیم برنز نے کہا کہ نریندر مودی کی صدر اوباما سے ملاقات ممکنہ طور پر 30 ستمبر کو ہو گی۔

نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں کانگرس پارٹی کو شکست دے کر پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کی تھی۔ گزشتہ تیس سالوں میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت کو اتنی اکثریت ملی۔

دونوں ملکوں کے عہدیدار یہ کہتے آئے ہیں کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے۔

واشنگٹن امریکہ اور بھارت کے100 ارب ڈالر کے موجودہ دو طرفہ تجارتی حجم کو پانچ گنا تک بڑہانے کا خواہش مند ہے۔

بھارتی وزرات خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ وہ اس دورے کے منتظر ہیں۔

XS
SM
MD
LG