رسائی کے لنکس

خواتین کے عالمی کرکٹ کپ میں بھارت کی ساتویں پوزیشن


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

میتھالی راج نے ناقابل تسخیر 103 رنز کی اننگز کھیلی۔

خواتین کے عالمی کرکٹ کپ میں کھیلے گئے ایک میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی۔

بھارتی شہر کٹک میں جمعرات کو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔

ندا ڈار نے 68 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔

بھارت کی طرف سے ناگا راجن نرنجانا نے تین جبکہ جھولن گوسوانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی ٹیم نے 193 رنز کا ہدف 46 اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ میتھالی راج نے ناقابل تسخیر 103 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی ٹیم اس ایونٹ میں کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
XS
SM
MD
LG