رسائی کے لنکس

بھارت میں اُونٹوں کا رنگا رنگ میلہ

بھارت کی ریاست راجستھان کا قصبہ پُشکر نومبر میں ناصرف مقامی افراد بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی بھی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے، جس کی وجہ یہاں منعقد ہونے والا اُونٹوں کا سالانہ میلہ ہے۔ یہ میلہ اب علاقائی ثقافت کا حصہ بن چکا ہے اور اس میں لوگوں کی کثیر تعداد اور ہزاروں اُونٹ، مویشی اور گھوڑے حصہ لیتے ہیں۔ کئی روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں زرق برق پوشاکیں زیب تن کیے ہوئے مقامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔ میلے کے ابتدائی دنوں میں زور مویشیوں کی خرید و فروخت پر ہوتا ہے، جب کہ اس کے اواخر میں مذہبی رسومات بھی ادا کی جاتی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG