رسائی کے لنکس

بھارت: گودام کی دیوار گرنے سے 11 مزدور ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق بظاہر یہ دیوار شدید بارشوں سے متاثرہ تھی لیکن اس کے انہدام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بھارت کے جنوبی علاقے میں اتوار کو ایک گودام کی دیوار گرنے سے کم ازکم 11 مزدور ہلاک ہوگئے۔ اس ملک میں عمارت اور تعمیرات سے وابستہ حادثات کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔

ریاست تامل ناڈو کے ضلع تھیرووالور میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں انتظامی عہیداروں کے مطابق علی الصبح مزدور گودام کے ساتھ کام کر رہے تھے کہ اس کی دیوار اچانک منہدم ہوگئی۔

کئی مزدور اس کی زد میں آئے جن میں سے 11 کی موت ہو گئی جب کہ چند زخمی بھی ہوئے۔

حکام کے مطابق بظاہر یہ دیوار شدید بارشوں سے متاثرہ تھی لیکن اس کے انہدام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ ماہ اسی ریاست کے مرکزی شہر چنئی میں ایک گیارہ منزلہ عمارت گرنے سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ دہلی میں ایک عمارت منہدم ہونے سے چار افراد مارے گئے۔

چنئی میں عمارت کے انہدام کے بعد پولیس نے تعمیراتی کمپنی کے چھ عہدیداروں کو حراست میں بھی لیا تھا۔

بھارت میں عمارتوں کے گرنے کے واقعات کوئی غیر معمولی بات نہیں اور ایسے واقعات کی عمومی وجوہات ناقص تعمیراتی مواد اور عمارتوں کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی بتائی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG