رسائی کے لنکس

افغانستان: حملے میں بھارتی مصنفہ ہلاک


سشمیتا
سشمیتا

سشمیتا بنرجی کو، جِنھوں نے ایک افغان کاروباری شخص سے شادی کی ہوئی تھی، مشرقی صوبہٴ پکتیکا میں ہلاک کیا گیا

افغانستان میں پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ایک بھارتی مصنفہ کو ہلاک کردیا ہے جِن کی ’طالبان کے دور کی زندگی‘ پر تحریر کردہ یادداشتوں پر بالی وڈ کی ایک فلم بن چکی ہے۔

سشمیتا بنرجی کو، جِن کی شادی ایک افغان کاروباری شخص سےہوئی تھی، مشرقی صوبہٴ پکتیکا میں ہلاک کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند بنرجی کو اپنے گھر سے گھسیٹ کر باہر لائے، اُن پر گولیاں برسائیں اور اُن کی لاش کو ایک مدرسے کے سامنے پھینک دیا، جہاں سے جمعرات کی صبح اُن کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی۔

بنرجی کا تعلق بھارتی شہر کولکتہ سے تھا۔

اُنھوں نے سنہ 1995میں افغانستان سے ڈرامائی طور پر رہائی کی روداد تحریر کی تھی۔

یہ کتاب 2003ء میں ’طالبان سے رہائی‘ کے نام سے بننے والی فلم کا موضوع بنی۔


حالیہ دِنوں میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے لیے افغانستان واپس پہنچیں تھیں۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ خواتین کے لیے ایک کلینک چلانے کا ارادہ رکھتی تھیں۔ اپنے کام کی وجہ سے اُنھیں علاقے میں کافی شہرت حاصل تھی۔


بنرجی کا بہیمانہ قتل خواتین کے حقوق کے بارے میں کئی طرح کے وسوسوں کو جنم دیتا ہے، جہاں اُنھیں گھر سے باہر نکلنے کی بمشکل ہی اجازت ملتی ہے، اور 2014ء میں جب امریکی قیادت والی غیر ملکی افواج کا انخلا ہوگا، حالات مزید دگرگوں ہونے کا اندہشہ زور پکڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
XS
SM
MD
LG