رسائی کے لنکس

رواں سال بھارتی میڈیا انڈسٹری کے لئے سنہری ثابت ہوگا


انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو رواں سال نو ارب سترہ کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی جبکہ سال 2012ءکی مجموعی آمدنی آٹھ ارب بیس کروڑ تھی

بھارت میں میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بارے میں پیش گوئی کی جارہی ہے کہ سال سنہ2013میں یہ انڈسٹری ترقی کی جانب نیاسفر طے کرے گی۔ یہ پیش گوئی کی ہے بھارتی کنسلٹنٹ فرم ’کے پی ایم جی‘ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے ”کے پی ایم جی کی مذکورہ رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو رواں سال نو ارب سترہ کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی جبکہ سال 2012کی مجموعی آمدنی آٹھ ارب بیس کروڑ تھی ۔یعنی اس سال انڈسٹری کو بارہ فیصد زیادہ آمدنی متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر چیز کو ڈیجیٹل کرنے کا ٹرینڈ اور بھارت میں آ ئندہ سال ہونے والے عام انتخابات بھی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ترقی میں اہم ثابت ہوں گے۔

بالی وڈ دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری سمجھی جاتی ہے، لیکن دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ بھارت میں میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر ’ٹیلی ویژن ‘ کی حکمرانی ہے۔ ٹی وی کی ترقی کی شرح 2012میں ساڑھے بارہ فیصد رہی جبکہ ٹی وی انڈسٹری نے جو ریوینو کمایا وہ 370ملین روپے تھا۔

گزشتہ سال گو کہ فلموں میں ترقی کی شرح 21فیصد رہی لیکن اس سے صرف 112بلین روپے کی آمدنی ہوئی۔ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کی ترقی کی شرح سب سے زیادہ متاثر کن رہی جو 41 فیصد تھی۔

سنہ 2011 میں 15.5ارب روپے کمانے والے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کے شعبے نے 2012میں 21.7ارب روپے کا بزنس کیا۔

’موبائل اور وائرلیس کنکشنز کی بڑھتی ہوئی مانگ بھارت میں انٹرنیٹ کو تیزی سے مقبول بھی بنا رہی ہے اور اس سے جڑے ہر شعبے کی ترقی کا سبب بھی بن رہی ہے۔‘

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو سستے اور اسمارٹ ڈیوائسز کی فراہمی سے بھی نہ صرف بزنس مزید ترقی کرے گا، بلکہ دنیا سے رابطے کے لئے نوجوانوں کو مزید مواقع میسر آئیں گے۔

سال 2012میں میڈیا میں ایڈورٹائزنگ اخراجات میں صرف 9فیصد اضافہ ہوا اور اس نے 327ارب روپے کمائے۔

اس کی بنیادی وجہ دنیا بھر میں جاری معاشی سست رفتاری اور بحران بتائی جارہی ہے۔ سنہ2011میں اس کی ترقی کی شرح 12فیصد اور 2012میں 17فیصد رہی۔
XS
SM
MD
LG