رسائی کے لنکس

بھارتی اداکار فاروق شیخ انتقال کر گئے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فاروق شیخ نے 1973ء میں فلم ’’گرم ہوا‘‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا جس کے بعد انھوں نے شطرنج کے کھلاڑی، چشم بددور، نوری اور کسی سے نہ کہنا جیسی فلموں میں کام کر کے شہرت پائی

بھارتی فلم، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار فاروق شیخ دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 65 سال تھی۔

ان کے اہل خانہ کی طرف سے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کے علاوہ مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ فاروق شیخ کی میت ہفتہ کو دبئی سے بھارت لائی جائے گی۔

فاروق شیخ نے 1973ء میں فلم ’’گرم ہوا‘‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا جس کے بعد انھوں نے شطرنج کے کھلاڑی، چشم بددور، نوری اور کسی سے نہ کہنا جیسی فلموں میں کام کر کے شہرت پائی۔

فلم امراؤ جان ادا بھی ان کے کیریئر کی ایک بہترین فلم تھی۔ حالیہ برسوں میں انھوں نے شنگھائی اور یہ جوانی ہے دیوانی نامی بھارتی فلموں میں بھی ایک عرصے کے بعد کام کیا۔ ان کی آخری فلم ’’کلب 60‘‘ تھی۔

فاروق شیخ نے کئی آرٹ فلموں میں کام کے علاوہ تھیٹر اور ٹی وی پر اداکاری کے ساتھ ساتھ ایک مشہور ٹی وی شو ’’جینا اسی کا نام ہے‘‘ کی میزبانی بھی کی۔

فلموں میں دپتی نوال کے ساتھ ان کی جوڑی کو بہت پذیرائی ملی۔

فاروق شیخ نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
XS
SM
MD
LG