بھارت کی ریاست ہریانہ میں کئی روز سے جاری مظاہروں میں مقامی ذرائع ابلاغ نے دس افراد کی ہلاکت اور لگ بھگ 150 کے زخمی ہونے کا بتایا ہے جب کہ مظاہرین کی طرف سے دارالحکومت نئی دہلی کو پانی فراہم کرنے والی ایک نہر اور پلانٹ کو نقصان پہنچائے جانے سے شہریوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
ہریانہ میں صورت حال بدستور کشیدہ

1
ہریانہ میں جاٹ برادری نے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں اپنے لیے کوٹے کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر احتجاج شروع کیا تھا۔

2
جاٹ برادری کے احتجاج سے دہلی میں پانی کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں اور شہر کے مختلف حصوں میں پانی کے سینکڑوں ٹینکرز بھیجے جا رہے ہیں۔

3
مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں، سرکاری، نجی املاک اور بسوں کو نذرِآتش کیا۔

4
صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج اور نیم فوجی دستوں کو بھی یہاں تعینات کیا گیا ہے۔