رسائی کے لنکس

logo-print

اس بات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ سکونت سنگھ کس طرح بھارت کی سرحدی فورس ’بی ایس ایف‘ کی تمام چوکیوں سے بچتا ہوا واہگہ گیٹ تک پہنچ گیا۔

لاہور کے قریب پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی چوکی اور راہداری واہگہ پر نصب گیٹ پر ایک بھارتی شہری نے گاڑی ٹکرا دی۔

دونوں ملکوں کے درمیان اس سرحدی راستے پر گیٹ نصب ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کو طلوع آفتاب سے قبل تقریباً سوا تین بجے ایک بھارتی شہری سکونت سنگھ نے بھارت کی جانب نصب گیٹ سے گاڑی ٹکرا دی۔

دونوں جانب گیٹ بند تھے اور کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ گاڑی کی ٹکر سے بھارت کی جانب نصب گیٹ کو نقصان پہنچا۔

اس بات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ سکونت سنگھ کس طرح بھارت کی سرحدی فورس ’بی ایس ایف‘ کی تمام چوکیوں سے بچتا ہوا واہگہ گیٹ تک پہنچ گیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر اس واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

XS
SM
MD
LG