رسائی کے لنکس

بھارتی وزیراعظم کا دورہ نیپال


وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

نیپال بھارت کا دوسرا پڑوسی ملک ہے جس کا وزیراعظم مودی اقتدار میں آنے کے بعد دورہ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ بھوٹان کا دورہ کر چکے ہیں۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی ایک اعلیٰ سطحی بڑے وفد کے ہمراہ اتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو پہنچے۔

یہ 17 سال میں کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا نیپال کا پہلا دورہ ہے۔

عہدیداروں کے مطابق اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کے علاوہ توقع ہے کہ متعدد معاہدوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے جن میں پن بجلی کا شعبے میں تعاون بھی شامل ہے۔

نیپال بھارت کا دوسرا پڑوسی ملک ہے جس کا وزیراعظم مودی اقتدار میں آنے کے بعد دورہ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ بھوٹان کا دورہ کر چکے ہیں۔

اس سے پہلے 1997ء میں بھارت کے وزیراعظم آئی کے گجرال نے نیپال کا دورہ کیا تھا۔

وزیراعظم مودی کے ہمراہ اس دورے میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے علاوہ سات وزرا سمیت اہم شخصیات کی ایک بڑی تعداد بھی نیپال پہنچی ہے۔

XS
SM
MD
LG