رسائی کے لنکس

انڈونیشیا کے حراستی مرکز میں لڑائی، آٹھ ہلاک


انڈونیشیا میں قائم حراستی مرکز
انڈونیشیا میں قائم حراستی مرکز

سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ ہلاک ہونے والے کتنے مسلمان اور کتنے بدھ مت کے ماننے والے تھے۔

انڈونیشیا میں پناہ لینے کے لیے آنے والے ایک حراستی مرکز میں حکام کے مطابق بدھ مت کے ماننے والوں اور مسلمانوں کے درمیان لڑائی میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ سماٹرا صوبے میں قائم اس مرکز میں یہ لڑائی جمعہ کی صبح شروع ہوئی جہاں برما میں فسادات کے باعث نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں اور غیر قانونی طور پر ماہی گیری کرنے والے بدھ مت کے پیروکاروں کو اکٹھا رکھا گیا تھا۔

سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ ہلاک ہونے والے کتنے مسلمان اور کتنے بدھ مت کے ماننے والے تھے۔

برما میں بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں اور مسلمانوں کے درمیان حال ہی میں ہونے والے فسادات میں کم از کم 43 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

گزشتہ سال بھی برما میں ایسے ہی نسلی فسادات میں لگ بھگ دو سو افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ راکین صوبے سے ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔
XS
SM
MD
LG