رسائی کے لنکس

انڈونیشیا میں درآمد شدہ فلموں پر ڈیوٹی میں مجوزہ اضافے کی مخالفت


انڈونیشیا میں درآمد شدہ فلموں پر ڈیوٹی میں مجوزہ اضافے کی مخالفت
انڈونیشیا میں درآمد شدہ فلموں پر ڈیوٹی میں مجوزہ اضافے کی مخالفت

امریکہ کی موشن پکچرز ایسوسی ایشن نے انڈنیشیا میں فلموں پر نئی درآمدی ڈیوٹی کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلمی صنعت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گی۔

انڈونیشیا کی حکومت دوسرے ملکوں میں تیار ہونے والی فلموں کی ملک میں درآمد پر عائد کی جانے والی ڈیوٹی میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم درآمد کنندگان اور شائقین نے اس مجوزہ اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

درآمد کی جانے والی فلموں پر انڈونیشیا میں تقریباً 24 فیصد ایکسائز ٹیکس اور 10 فیصد انکم ٹیکس ادا کرنا پڑتا تھا جب کہ متعلقہ مقامی ادارے ٹکٹوں کی فروخت میں ہونے والے منافعے کا 10 سے 15 فیصد وصول کرتے ہیں۔

اب حکومت درآمد کی جانے والی فلموں پر رائلٹی ٹیکس بھی نافذ کرنا چاہتی ہے۔

XS
SM
MD
LG