رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: مفرور قیدیوں کی تلاش جاری


آتشزدگی کا شکار ہونے والی جیل میں موجود قیدی
آتشزدگی کا شکار ہونے والی جیل میں موجود قیدی

پولیس اور فوج نے لگ بھگ 50 قیدیوں کو گزشتہ رات دوبارہ حراست میں لے لیا تھا اور اُن میں سے کچھ دہشت گردوں پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی تھی۔

انڈونیشیا میں حکام اُن قیدیوں کی تلاش میں مصروف ہیں جو ملک کی ایک جیل میں فساد کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

فساد میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پولیس اور فوج نے لگ بھگ 50 قیدیوں کو گزشتہ رات دوبارہ حراست میں لے لیا تھا اور اُن میں سے کچھ دہشت گردوں پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی تھی۔

جیل حکام کے مطابق بجلی کی بندش سے پانی کی فراہمی رکنے کے بعد یہاں فساد پھوٹا۔
قیدیوں نے جیل کے بعض حصوں میں آگ بھی لگا دی اور 150 سے زائد قیدی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اُن میں کم از کم ایک درجن سزا یافتہ دہشت گرد بھی تھے۔

جیل ذرائع کے مطابق قیدیوں نے کئی محافظوں کو یرغمال بنائے رکھا جب کہ اس قید خانے کے تین ملازمین اور دو قیدی تشدد کے دوران ہلاک بھی ہوئے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ جب آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی تھی تو جیل کے ارد گرد ہزاروں پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG