رسائی کے لنکس

جکارتہ: دہشت گرد گروپ کے تین مزید ارکان گرفتار


فائل
فائل

پولیس کا کہنا ہے کہ اِن تین مشتبہ دہشت گردوں کو اتوار کے روز جاوا سے گرفتار کیا گیا، جِن پر الزام ہے کہ اُن کا تعلق ابو عمر دہشت گرد گروپ سے ہے

انڈونیشیا کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھنے والے تین مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اُس کے گروہ نے اگست میں جکارتہ کے ایک بودھ آشرم پر بم حملہ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اِن تین مشتبہ دہشت گردوں کو اتوار کے روز جاوا سے گرفتار کیا گیا، جِن پر الزام ہے کہ اُن کا تعلق ابو عمر دہشت گرد گروپ سے ہے۔

جکارتہ کے مندر پر حملے میں ایک شخص زخمی ہوا تھا، جس کے علاوہ گروپ پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ زیورات کے ایک اسٹور پر چوری میں ملوث رہا ہے، جب کہ کرسمس اور نئے سال کے دِن کے موقع پر تشدد کے واقعات کی سازش تیار کرنے میں مصروف رہا ہے۔

انڈونیشیا کی قومی پولیس کے سربراہ، پولیس جنرل ستارمن نے ’وائس آف امریکہ‘ کی انڈونیشی سروس کو بتایا کہ حکام گروہ سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، جو عیسائیوں کے تہوار کے موقع پر خلل ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ستارمن کے بقول، کچھ لوگوں کی ایک علاقے سے دوسرے میں آنے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ عین ممکن ہے کہ جرائم پیشہ افراد دیسی ساخت کے بم تیار کر رہے ہوں۔ ایسے لوگوں سے میں یہ التجا کرتا ہوں کہ قانون کو ہاتھ میں مت لیں۔ اور یہ کہ ہم اُن سے سختی سے نمٹیں گے جو عام لوگوں کے تحفظ میں بگاڑ پیدا ڈالنے کی کوشش کریں گے‘۔

اِس دہشت گرد گروہ کا سرغنہ، ابو عمر ہے جو 10برس کی قید کاٹ رہا ہے۔

گروہ پر الزام ہے کہ اُس نے انڈونیشیا میں اسلحہ اسمگل کیا۔ علاوہ ازیں، گروہ پر شبہ ہے کہ وہ غیر مسلموں کے خلاف حملے کرتا رہا ہے، اور ساتھ ہی جرائم کی عام وارداتوں میں میں ملوث رہا ہے، جیسا کہ چوری۔


یہ معلوم نہیں ہوسکا آیا کسی مشتبہ فرد کے خلاف بودھ آشرم میں بم حملے کے سلسلے میں فردِ جرم عائد کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG