رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: ریل گاڑی اور ٹینکر میں تصادم سے 10 ہلاک


حکام کے مطابق جکارتہ کے مضافاتی علاقے میں ہونے والے اس تصادم کے بعد زور دار دھماکا ہوا۔

انڈونیشیا میں مسافروں سے بھری ایک ریل گاڑی اور آئل ٹینکر میں تصادم سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق جکارتہ کے مضافاتی علاقے میں ہونے والے اس تصادم کے بعد زور دار دھماکا ہوا۔

اسپتال میں زیر علاج زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اطلاعات کے مطابق ٹرین میں کم از کم پانچ سو افراد سوار تھے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ریلوے کراسنگ کا ایک ’’گیٹ‘‘ صیحح کام نہیں کر رہا تھا اور پھاٹک پر تعینات ریلوے کے عملے کے ایک فرد نے ٹرک کو رکنے کا اشارہ بھی کیا۔

دو دہائیوں سے زائد عرصے میں انڈونیشیا میں ٹرین کا یہ بدترین حادثہ ہے۔ 1987 میں دو ریل گاڑیوں کے تصادم میں کم از کم 156 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG