رسائی کے لنکس

سنگاپور: انڈونیشیا کی کشتی ڈوبنے سے عملے کے 11 ارکان لاپتا


سنگاپور: انڈونیشیا کی کشتی ڈوبنے سے عملے کے 11 ارکان لاپتا
سنگاپور: انڈونیشیا کی کشتی ڈوبنے سے عملے کے 11 ارکان لاپتا


بدھ کے روز سنگاپور کے ساحل کے قریب انڈونیشیا کی بحری جہاز کھینچنےوالی کشتی کے ڈوب جانے کے بعد اس کے عملے کے 11 ارکان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ لاپتا ہیں۔

امدادی کارکنوں نے کشتی کے عملے کے 13 ارکان میں سے دو کو بچا لیا ہے۔ ایئر فورس اور بحریہ عملے کے باقی ماندہ ارکان کو تلاش کررہے ہیں۔

عہدے دار سنگاپور کی رجسٹرڈ اس ٹگ بوٹ کے جزیرہ پیدرا برانکا کے مشرق میں ڈوبنے کی وجوہات کے بارے میں چھان بین کررہے ہیں۔

سنگاپور کا اس جزیرے میں ایک لائٹ ہاؤس موجود ہے جوبحری جہازوں کی گزرگاہوں کے دنیا کے سب سے بڑے راستے کی داخلی گزرگاہ پر واقع ہے۔

XS
SM
MD
LG