امریکہ کی ریاست آئیووا میں پیر کو ڈیموکریٹ پارٹی کا کاکس ہو رہا ہے جس سے امریکی صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا باضابطہ آغاز ہوجائے گا۔ کاکس کے دوران ریاست بھر میں مختلف عوامی مقامات پر پارٹی ارکان اور حامی جمع ہوں گے اور 2020 کے صدارتی انتخاب میں پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کی پالیسیوں پر بحث مباحثے کے بعد اپنی پسند کے امیدوار کے حق میں رائے دیں گے۔
آئیووا کاکس: ڈیموکریٹس کی انتخابی مہم زوروں پر
5
کاکس کے دوران ڈیموکریٹ پارٹی کے حامی اور کارکن لائبریریوں، اسکولز، جمنازیمز، عبادت گاہوں، ریستورانوں اور دیگر مختلف عوامی مقامات پر جمع ہوں گے اور مختلف امیدواروں کی پالیسیوں پر بحث مباحثے کے بعد اپنی پسند کے امیدوار کے حق میں رائے دیں گے۔
6
دارالحکومت ڈی موائن میں واقع مسجد النور ہے۔ اس مسجد کا شمار ان پانچ مساجد میں ہوتا ہے جہاں پیر کو کاکس انتخابات منعقد ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر امریکی شہری مساجد میں کاکس کرانے کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر کاکس گرجا گھروں میں ہو سکتے ہیں تو مسجد میں کیوں نہیں ہوسکتے۔ بعض لوگوں کے خیال میں مساجد میں کاکس کراکے ڈیموکریٹس یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ مسلمان بھی امریکی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کا ووٹ بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا دیگر امریکیوں کا۔
7
اگرچہ آئیووا میں ان دنوں سخت سردی ہے۔ چاروں طرف برف ہی برف پڑی ہے۔ لیکن پھر بھی تمام ڈیموکریٹک پارٹی امیدوار، اُن کے حامی اور رضاکار سرگرم ہیں۔
8
آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ کے تمام امیدوار آئیووا پہنچ چکے ہیں اور کاکس کے لیے مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ امیدواروں کے رضا کار بھی ٹیلی فون، ای میل یا خود لوگوں کے پاس جا کر اُنہیں قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔