رسائی کے لنکس

آئی فون 6 کی رونمائی

معروف ٹیکنالوجی فرم 'ایپل' نے منگل کو اپنے نئے آئی فون کی رونمائی کردی ہے جسے کمپنی نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک عمدہ اضافہ قرار دیا ہے۔ نیا 'آئی فون 6' 4٫7 انچ کی اسکرین جبکہ 'آئی فون 6 پلس' 5٫5 انچ کی شارپ اور فل ایچ ڈی اسکرین کے ساتھ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرےگا۔ 'آئی فون 6' کا ڈیول کور 1٫4 گیگا ہرٹز کا پروسیسر، 1 جی بی ریم اور 16 سے 128 جی بی کی اسٹوریج اسے مارکیٹ میں موجود دیگر موبائلز سے ممتاز بناتے ہیں۔ 'آئی فون 6' کو دُنیا بھر کی تقریبا 200 ٹیلی کام کمپنیوں کی سروس چلانے کے قابل بنایا گیا ہے۔ نئے آئی فون کے لانچ کے ساتھ ہی ایپل 'آئی واچ' کو بھی اپنے صارفین تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

XS
SM
MD
LG